ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر طیارے کی سیٹ سے ضبط کیے گئے 33.80لاکھ روپے مالیت کےسونے کے بسکٹ

منگلورو ایئر پورٹ پر طیارے کی سیٹ سے ضبط کیے گئے 33.80لاکھ روپے مالیت کےسونے کے بسکٹ

Mon, 28 Sep 2020 14:14:45    S.O. News Service

منگلورو،28؍ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز نے طیارے کی سیٹ کے نیچے چھپائے گئے 6.71گرام وزنی6 سونے کے بسکٹ ضبط کرلیے جن کی مالیت کا اندازہ 33.80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سونے کی ضبطی انڈیگو طیارےسے کی گئی ہے جو دبئی سے آیا تھا اور منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر   تھوڑی دیر رکنے کے بعد ڈومیسٹک فلائٹ کے طور پر حیدر آباد کی طرف  پرواز کرنے والا تھا۔ شبہ ہے کہ کسی شخص نے غیر قانونی طریقے سےاس  کو اسمگل  کرنے کی کو شش کے طور پر سیٹ کے نیچے چھپا رکھا تھا۔ کسٹمز افسران اس معاملے کی تحقیقات  کررہے ہیں۔
 


Share: